بھارت

این آئی اے نے امرتسر، چندی گڑھ میں سکھزفارجسٹس کے سربراہ کی جائیدادیں ضبط کر لیں

 

 

NIA seizes properties of SFJ chiefنئی دہلی24ستمبر(کے ایم ایس) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سکھز فار جسٹس (ایس ایف جے)کے سربراہ گروپتونت سنگھ پنوں کی چندی گڑھ اور امرتسر میں دو جائیدادیں ضبط کر لیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے ایک عہدیدارنے میڈیا کو بتایا کہ ایجنسی نے پنوں کی جائیداد یںضبط کر لی ہیں جن میں ضلع امرتسر کے مضافات میں واقع آبائی گائوں خان کوٹ میں 46کنال کی زرعی زمین بھی شامل ہے۔ عہدیدارنے بتایا کہ ایجنسی نے چندی گڑھ کے سیکٹر 15 علاقے میں ان کی رہائشی جائیداد بھی ضبط کر لی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ جائیدادیں پہلے دو مختلف کیسز میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے بعد ضبط کی گئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ اب یہ جائیدادیںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے کی سیکشن 33(5)کے تحت ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت کے حکم پر ضبط کی گئی ہیں ۔ یہ مقدمہ 5اپریل 2020کو درج کیا گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button