مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ہزاروں افراد کی یوم کشمیر ،یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت

سرینگر 29 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں افراد نے مختلف علاقوں میں یوم کشمیر اور یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کی۔
سری نگر، بڈگام، پلوامہ، بارہمولہ اور دیگر مقامات میں لوگوں نے آج رمضان المبارک کے آخری جمعہ” جمعتہ الوداع“ کو یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منانے کے لیے بھارت اور اسرائیل مخالف ریلیاں نکالیں۔ . ریلیوں کے شرکاءنے بھارت اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔مقررین نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم اور فلسطین کے معصوم عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ دونوں خطوں کے عوام کی تکالیف کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button