بھارت

گجرات میں روزانہ منشیات پکڑے جانے پر مودی۔امیت شاہ خاموش کیوں: کانگریس

نئی دہلی یکم مئی (کے ایم ایس) بھارت میںکانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ گجرات کی بندرگاہوں پر روزانہ منشیات کا پکڑاجانا تشویش کی بات ہے اور نوجوانوں کومنشیات کی طرف دھکیلنے کے کاروبار کو روکنے کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں اور اس مسئلے پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پرایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات میں دو دن پہلے ہیروئن کی ایک بڑی مقدار پکڑی گئی تھی اور یہاں کی بندرگاہ ہیروئن کو ملک میں داخل کرنے کا بڑا مرکز بن رہی ہیں۔ ہر روز بڑی تعداد میں منشیات پکڑی جا رہی ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اس معاملے پر خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہزاروں کروڑ کی ہیروئن آتی ہے۔ گجرات میں دو روز قبل 5 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی۔ سوال یہ ہے کہ مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل کی سرزمین پر ڈرگ مافیا اتنا کیوںبڑھ رہا ہے اور گجرات میں ہی منشیات مسلسل کیوں پکڑی جا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سال 2021میں اڈانی اور موندرا بندرگاہوںسے 3000کروڑ کی ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہیں اور ایسے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ حکومت بتائے کہ وہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے کس قسم کے اقدامات کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button