کرناٹک: مسلم خاتون ٹیچر کو سکول میں داخل ہونے کیلئے برقعہ اتارنے پر مجبور کیاگیا
بنگلورو 14فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب مسلم خواتین ٹیچرز کے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کرناٹک کے علاقے گلبرگہ میں واقع سکول کے مرکزی دروازے پر برقعہ پہنے مسلم ٹیچر کو سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ خاتون ٹیچر کو سکول میں داخل ہونے کیلئے حجاب اور برقعہ اتارنے پر مجبور کیاگیا ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے کہ سکول میں داخل ہونے کیلئے مسلم ٹیچر کو حجاب اور برقعہ اتارنے پر مجبور کیاجارہا ہے ۔
ادھر ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے ایک پرائیویٹ کالج میں امتحان دینے آنیوالی ایک باحجاب طالبہ کو حجاب کی وجہ سے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈریس کوڈ کے بغیر کالج میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دس فرور ی کو کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب تنازعے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران مزید کسی فیصلے تک تعلیمی اداروں میں مذہبی لباب پر پابندی عائد کر دی تھی ۔
مسلم خواتین اساتذہ کو بھی حجاب اتارنا ہوگا۔ کرناٹک میں مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی
مانڈیا ضلع میں سکول و کالجز میں طالبات کےلیے حجاب کی پابندی کے بعد خواتین اساتذہ کےلیے بھی حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اساتذہ کو سکول گیٹ پر حجاب اور عبایا اتارتے دیکھا جا سکتا ہے pic.twitter.com/Hy8WhDD2uC— Kashmir Urdu | کشمیر اردو (@KashmirUrdu) February 14, 2022