بھارت

آندھرا پردیش: حکومت نے غریب مسلمان لڑکیوں کی شادی کیلئے مالی مدد کی اسکیم ختم کردی

حیدرآباد 23 جون (کے ایم ایس)
بھارت میں جاری مسلم کشُ اقدامات کے دوران ریاست آندھراپردیش کی حکومت نے غریب مسلمان لڑکیوں کی شادی کیلئے مالی امداد کی اسکیم ختم کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاستی حکومت نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت دائر عرضداشت کی سماعت کے دوران عدالت کوبتایا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے اسکیم ”دلہن ”کوختم کر دیاگیا ہے ۔اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کمیٹی کے ریاستی صدر شاہ رخ شبلی نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت عرضداشتر دائر کر کے اس اسکیم کو معطل کرنے کے ریاستی حکومت کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پرشانت کمار مشرا کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت مالی مشکلات کی وجہ سے اس اسکیم کو جاری نہیں رکھا جاسکا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button