بھارت
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کا آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
نئی دلی 28ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کیرالہ سے کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے ہندو انتہا پسندتنظیم راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کوڈیکنل سریش نے بھارتی حکومت کی جانب سے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیاپر پابندی عائد کرنے کے اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی پر پابندی لگانا درست نہیں ہے کیونکہ آر ایس ایس پورے بھارت میں ہندو فرقہ پرستی پھیلا رہی ہے۔انہوں نے کانگریس کے لوک سبھا کے چیف وہپ نے سوال کیاکہ صرف پی ایف آئی ہی کیوں؟ آر ایس ایس بھی فرقہ پرستی میں ملوث ہے ۔