سوپور : مسلم لیگ کے وفد نے فاروق توحیدی کو نظر بندی سے رہائی پر مبارکباد دی
سرینگر12 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ کا ایک وفد قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کی سربراہی میں سوپور گیا اور تنظیم کے رہنما فاروق احمد توحیدی کو طویل غیر قانونی نظر بندی سے رہائی پر مبارکباد دی۔ جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار بھی مسلم لیگ کے وفد کے ہمراہ تھے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر مسلم لیگ کے وفد میں عبدالاحد پرہ کے علاوہ تنظیم کے ضلع کپواڑہ کے صدر محمد حمزہ میر، عبدالوحید گوجری اور شبیر احمد حجام شامل تھے۔ فاروق احمد توحیدی کو قابض بھارتی انتظامیہ نے دو برس کی غیر قانونی نظر بند ی کے بعد حال ہی میں رہا کیاہے۔ وفد نے اس موقع پر فاروق احمد توحیدی کے عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے غیرقانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماﺅں اورکارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ شبیر احمد ڈار نے اس موقع پر مسلم لیگ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ کی بطور چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس تعیناتی کو سراہتے ہوئے اسے ایک درست فیصلہ قرار دیا ہے۔