مقبوضہ جموں و کشمیر

حد بندی کمیشن کو 2 ماہ کی توسیع ملنے کا امکان

سرینگر 12 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے مقرر کردہ حد بندی کمیشن جسے اسمبلی حلقوں کی دوبارہ ترتیب کاکا م سونپا گیا ہے کو اپنا کام مکمل کرنے کے لیے دو ماہ کی توسیع ملنے کا امکان ہے۔
سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک انگریزی روزنامے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمیشن کی مدت مارچ کے آغاز میں ختم ہو رہی ہے اور اسے اپنی حتمی رپورٹ تیار کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہو گا۔کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کی سابق جج رنجنا پرکاش دیسائی کر رہی ہیں اور چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا اور جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر اس کے رکن ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button