مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

caso

 

سرینگر 04مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور بے گناہ شہریوں کوہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے سرینگر، کپواڑہ، بارہمولہ بڈگام، بانڈی پورہ، اسلام آباد، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ اور کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔فوجیوں نے گھروں کی تلاشی کے دوران لوگوں کو ہراساں کیا۔بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے ساتھ ملکر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور شہریوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔لوگوں کاکہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ان کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا،ان کے ساتھ بد تمیزی کی اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مختلف جیلوں میں نظربندکشمیریوںکے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی میں اپناکردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button