مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے: سی پی آئی-ایم

سرینگر20ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ )نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی علاقے میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سی پی آئی ۔ایم کے سیکرٹری غلام نبی ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سکول کے بچوں کو ہندو بھجن گانے پر مجبور کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم سے تعلیم پر ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کا بی جے پی حکومت کا ایجنڈابے نقاب ہوگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ضلع کولگام کے ایک سرکاری سکول میں اسکول کا عملہ کلاس میں طلبا ء سے ہندو بھجن گانے کے لیے کہہ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سیکولر ملک کے نظام تعلیم پر کسی مخصوص ذات یا عقیدے کی رسومات اور عقائد کو مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ اس طرح کی سرگرمیاں رواداری پر مبنی تعلیمی ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button