مقبوضہ جموں و کشمیر

مصطفی کمال کا مقبوضہ جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیخ مصطفی کمال نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے کو آئین میں دی گئی ضمانتیں بحال کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مصطفی کمال نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے عمر عبداللہ کو علاقے میں حکومت کی قیادت کے لیے منتخب کر کے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب نئی دہلی کے لیے ضروری ہے کہ وہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے سلسلے میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔مصطفی کمال نے عمر عبداللہ کی زیرقیادت کابینہ کو اس حوالے سے قرارداد پاس کرنے اور اسے وزیراعظم کو پیش کرنے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اب نئی دہلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں کا احترام کرے اور اپنے وعدوں کو پورا کرے۔جموں و کشمیر کے لوگوں نے اپنے حصے کا کام کیا ہے اور کابینہ نے ان کی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہ وقت ہے کہ دہلی ان امنگوں کا احترام کرے اور اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button