مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری بدترین فوجی محاصرے میںجہنم جیسی زندگی گزارنے مجبور:کل جماعتی حریت کانفرنس

0سرینگر 04مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، ہراساں کرنا اور پابندیاں لگانا مقبوضہ علاقے میں ایک معمول بن چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کے بنیادی حقوق چھین لئے گئے ہیں اور وہ بدترین فوجی محاصرے میں جہنم جیسی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔قیادت نے کہا کہ فسطائی بھارتی حکومت دانشوروں، صحافیوں، وکلا، پروفیسروں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشتی اورحق خودارادیت سمیت عوام کے جائز مطالبات کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاکہ بے گناہوں کو اندھا دھند طریقے سے قتل ، ہراساں اور گرفتارکیاجارہا ہے اور ان پر تشدد کیاجارہا ہے جبکہ شہری آزادی، اظہاررائے ، مذہب اور نقل حرکت کی آزادی سمیت بنیادی حقوق سلب کرلئے گئے ہیںجو انسانی حقوق کے بین الاقوامی چارٹرکی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میںاقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں پر زور دیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔ حریت قیادت نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیری سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button