مقبوضہ جموں و کشمیر

کانگریس کا کٹھوعہ میں 3پراسرار اموات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کانگریس پارٹی نے ضلع کٹھوعہ میں حال ہی تین افراد کی پراسرار موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے یہ مطالبہ ضلع کٹھوعہ میں ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔45سالہ روشن لال اور 37سالہ شمشیر کو 16فروری کو بلاور کے علاقے بتھیری میں گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا جبکہ4فروری کو بلاور کے 25سالہ مکھن دین کی بھارتی پولیس کی حراست میں موت ہو گئی۔ طارق حمید قرہ نے کہاکہ ہم مکھن دین کی موت کے ساتھ ساتھ بلاور میں دو افراد کے پراسرار قتل کی بھی مذمت کرتے ہیں اور سچائی کو سامنے لانے کے لیے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ریاستی حیثیت کو بحال نہ کرنے سے لوگوں کے مختلف مسائل حل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے جنہوں نے اس امید کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیاتھا کہ ان کے زیر التوا مسائل حل ہو جائیں گے۔طارق حمید قرہ نے بی جے پی کے مقامی یونٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے کہاکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر اپنا موقف واضح کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button