مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بلال صدیقی کا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراظہار تشویش

سرینگر07 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور یونائیٹڈ ریزسٹنس فورم(یو آر ایف) کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلال احمد صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اپنی فورسز اور خفیہ اداروں کو استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل روز کا معمول بن گیا ہے جبکہ دوسری طرف قابض حکام شہید نوجوانوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کر رہے۔بلال صدیقی نے مزید کہا کہ ہزاروں نوجوانوں اور بزرگوں کو مختلف کالے قوانین کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے اور ان کی غیر قانونی حراست کو طول دینے کے لیے انہیں بنیادی قانونی حقوق سے محروم جار ہا ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ابترصورتحال کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button