مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ، ماس موومنٹ

سرینگر13 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ماس موومنٹ نے کہاہے کہ بھارت نے ہمیشہ سچ کو چھپانے کیلئے گمراہ کن خبروں اور جھوٹ کا سہارا لے کر اقوام عالم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے اور اب بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اب دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ بھارت انتہا پسندی ،پاکستان دشمنی ،اقلیتوں کے خلاف جرائم ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کا نقاب اوڑھ کر ملک میں اقلیتوں کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر میں جبرو استبداد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی تو اسے بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنے پر مجبورکردیا گیا ۔شبیر احمد نے کہا کہ پہلے ایک امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کی طرف سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کو بے نقاب کیاگیا کہ بھارت کس طرح دہشت گردی پھلانے میں ملوث ہیں پھر سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی اپنی کتاب میں وضاحت کی کہ بھارت انتہا پسندی اور پاکستان دشمنی میں ملوث ہے اب حکومت پاکستان کی طرف سے سامنے لائے گئے حقائق میں یہ بات پوری دنیا کے سامنے واضح ہوگئی ہے کہ بھارت گزشتہ کئی برسوں سے جھوٹ کا سہارا لے کر اقوام عالم کو گمراہ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کیخلاف باضابطہ ایک مہم چلا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو آزادانہ کام کرنے کی اس لئے اجازت نہیں دی جاتی تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور ملک میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے بہیمانہ سلوک کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب نہ کر دیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button