مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک ، متعد د زخمی

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع رام بن کے علاقے موہلنال باس سینا باتھی میں ایک گاڑی ڈرائیو ر کے کنٹرول سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہونے سے ڈرائیو کیلیش سنگھ ہلاک ہو گیا ۔ضلع گاندربل کے علاقے سونہ مرگ میں گگن گیر کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔
دریں اثنا، ہندواڑہ پر ایک ویگن سڑک سے پھسل کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button