مقبوضہ جموں وکشمیر : راجوری کے جنگلات میں بھارتی فورسز کا آپریشن 41ویں روز بھی جاری

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ڈوریمل اور گمبھیر مغلاں جنگلاتی علاقے میں بھارتی بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج مسلسل 41ویں روز بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحصیل منجاکوٹ کے علاقوں ڈوریمل اور گمبھیر مغلاں میں قابض بھارتی فورسز نے یہ آپریشن 23مئی کو شروع کیا تھا ۔ آپریشن میں بھارتی فورسز کے ہزاروں اہلکار ، جنگی ہیلی کاپٹر،ڈرون ، سراغ رساں کتے حصہ لے ہیں۔ طویل آپریشن کے باعث علاقہ مکمل طورپر ایک جنگی زون کا منظر پیش کر رہا ہے۔ بھارتی فورسز علاقے کے دیہات کی بار بار تلاشی لے رہی ہیں ، قابض اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراسان کر رہے ہیں۔ بھارتی فورسز کی ظلم و ستم کی کارروائیوں کیوجہ مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیاتھا کہ علاقے میں متعدد عسکریت پسند موجود ہیں تاہم آپریشن کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ، قابض فوج انکا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔







