مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ: ”این ائی اے“ نے ایک کشمیری نوجوان گرفتار کر لیا
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے آج ضلع کپواڑ ہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں گرفتار نوجوان کا نام سید سلیم جہانگیر اندرابی بتایا گیا ہے۔ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان جون 2020سے فرار تھا ۔ این آئی اے نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔