مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کرسکتا

سرینگر 13ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں ظلم و تشدد، قتل وغیرت گری اور فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال جیسے نو آبادیاتی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حق پرمبنی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کرسکتا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین کے تحت کسی بھی کشمیری کو گرفتار کر کے غیر معینہ مدت کیلئے جیلوں میں قید رکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں، انصاف اور قانون کی حکمرانی کی روح کے منافی قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل نظربندی کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت گرفتاریوںکو جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کرنے والے لوگوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے۔ عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری حریت پسندوں کی فوری رہائی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button