مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دیں، تحریک حریت جموں وکشمیر

سرینگر13 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک حریت نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دیں تاکہ جاری تحریک آزادی کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنماو¿ں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں اس اقدام کا خیر مقدم کیا کہ آزادی کی حامی تنظیمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک پلیٹ فارم کے تحت کام کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک حریت کے سابق چیئرمین شہید محمد اشرف صحرائی کا بھی یہی خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک حریت کل جماعتی حریت کانفرنس کو مزید مضبوط بنانے اور تحریک آزادی کو آگے لے جانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button