مقبوضہ جموں و کشمیر

”اقوام متحدہ جموں وکشمیر میں استصواب رائے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے“، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

WhatsApp Image 2023-12-27 at 11.12.58 AMسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اقوا م متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹر مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں میں لکھا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے،کشمیریوں کی زندگیاں بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پر ہیں۔
پوسٹروں میں میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کیوجہ سے کشمیریوں کی روزمرہ کی زندگی جہنم بن گئی ہے، بھارتی فوجیوں کو کالے قوانین کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور وہ بے گناہ کشمیریوں کو دوران حراست اور جعلی مقابلوں میں شہید کر رہے ہیں۔
پوسٹروں کے ذریعے عالمی برادری پر بھی زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کا نوٹس لے۔WhatsApp Image 2023-12-27 at 11.12.33 AM WhatsApp Image 2023-12-27 at 11.12.58 AM (1) WhatsApp Image 2023-12-27 at 11.12.59 AM WhatsApp Image 2023-12-27 at 11.12.32 AM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button