مقبوضہ جموں و کشمیر
جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے :بلاول بھٹوزرداری
اسلام آباد 20مئی (کے ایم ایس)
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بھارت غیرقانونی اورجارحانہ اقدامات کے ذریعے اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کررہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیر ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ فعال کرداراداکیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی اختیارکی ہے اورملک میں انتہاپسندی اوردہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک موثرقومی لائحہ عمل تیارکیاہے۔