مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کا واقعہ، کئی مکانات ، مسجد خاکستر

FgXy_Z1akAEnBSNسرینگر05نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع اسلام آباد کے علاقے کاپرن ویریناگ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ کاپرن کے علاقے یکربوروبالا میں ایک رہائشی مکان سے شروع ہوئی اور جلد ہی ملحقہ گائو خانے ، ایک مسجد اوردیگر مکانات تک پھیل گئی۔ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ نے کم از کم پانچ مکانات، ایک مسجد اور دو گائو خانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ انہوں نے کہاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے لوگ اورفائر ٹینڈرجائے وقوعہ پر موجود ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button