مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج مکمل ہڑتا ل ہے

سرینگر21 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ممتاز آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور حول قتل عام کے شہداءکی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے میرواعظ مولوی فاروق،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کی یاد میں دی ہے۔ ہڑتال مقصد کشمیری حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی مقبوضہ جموںوکشمیراور بھارت کی جہنم نما جیلوں میں غیر قانونی نظربندی کے خلاف احتجاج درج کرنا اور تحریک آزادی کے لیے ان کی گہری لگن اور وابستگی کے لیے انہیں خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہے۔
دریں اثنا، قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو بھارت مخالف ریلیاں نکالنے اور شہداءکی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے مزار شہداءعید گارہ سرینگر جانے سے روکنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں ریلیاں نکالیں اور تحریک آزادی کشمیر کے تمام شہداءکی فاتحہ خوانی کے لیے شہداءکے قبرستان جائیں۔
نامعلوم مسلح افراد نے میر واعظ مولوی محمد فاروق کو 21مئی 1990کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا، اسی روز سرینگر کے علاقے حول میں بھارتی فوجیوں نے ان کے جنازے کے شرکاءپر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70 سوگواروں کو شہید کر دیا تھا۔12برس بعد 2002میں اسی دن نامعلوم مسلح افراد نے خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت شہید کردیاتھا جب وہ مزار شہداسرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button