مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: نامعلوم افراد کا صحافی پر تشدد
سرینگر 24 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے علاقے بمنہ میں نامعلوم افراد نے ایک صحافی کو شدید زدوکوب کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے ہمدانیہ کالونی بمنہ کے رہائشی صحافی شبریز بشیر نے تحریری شکایت درج کرائی کہ ہفتہ کے روز اسے بمنہ چوک میں چار نامعلوم افراد نے پیٹا اور زخمی کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔
ادھر پولیس نے صحافی پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے صحافی سخت حالات میں کام کر رہے ہیں خاص طور پر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد سے انکے لیے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی انتہائی مشکل بنا دی گئی ہے۔