سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے متعددعلاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں میں امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں جنگ بندی کی کوششوں کو فروغ دینے پرفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے کردار کو سراہاگیا ہے۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ ان کوششوں سے خطے میں امن اورامید کی فضا پیدا ہوئی ہے، جس سے ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو روکا جاسکا ہے ۔ جنگ بندی اور امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بات چیت نے دنیا بھر کے لوگوں کو خاص طور پر تنازعے سے براہ راست متاثر ہ علاقوں کے لوگوں کو راحت اور امید کا پیغام دیا ہے۔






