مقبوضہ جموں و کشمیر

گیان واپی مسجد کی لیک ہونیوالی ویڈیو فرضی اور جعلی ہے،اسدالدین اویسی

جے پوریکم جون (کے ایم ایس
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گیان واپی مسجد کے سروے کی ویڈیو لیک ہونے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ویڈیو فرضی اور جعلی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے جے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد کے سروے کی کسی قسم کی کوئی ویڈیو یا فوٹیج جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھااور سروے کی جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ فرضی اورجعلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ویڈیو میں تھوڑی سی بھی سچائی ہو، تب بھی اس سے مسجد کی حقیقت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ تب بھی گیان واپی مسجد ہے اور مسجد ہی رہے گی۔اسد الدین اویسی نے مزید کہاکہ مسجد کی ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے لیک کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوانتہاپسندوں نے 1991کے ایک ایکٹ کا سہارہ لیکر مسجد کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے جو1947سے قائم ہے ۔اجمیرمیں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے بارے میںانہوں نے کہاکہ خواجہ غریب نواز کی درگاہ کو مندر قراردینے والے حماقت کر رہے ہیں ۔ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button