مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ”سی پی آئی ایم“ کا نوجوانوں کی مسلسل گرفتاری پر اظہار تشویش

سرینگر22 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ (سی پی آئی-ایم) نے نوجوانوں کی مسلسل گرفتاری اور انہیں ہراساں کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی ایم کے رہنما غلام نبی ملک نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں نے نوجوانوں اور حکام کے درمیان صرف ایک دراڑ پیدا کی ہے اور صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بے حد بے اطمینانی پیدا ہوئی ہے جس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان پہلے ہی بہت سے چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں جن میں روزگار کے مواقع کی کمی اور دیگر مسائل شامل ہیں اورایسے حالات میں انہیںبلاوجہ ہراساں اور گرفتار کرنا انہیں مزید دیوار سے لگا دینے کے متراد ف ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button