مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے پلوامہ میں گھروں پر چھاپے
سرینگر 18اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی تحقیقاتی ادارے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے متعد د علاقوں میں چھاپے مارے۔
ایس آئی یو کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران ضلع کے علاقوں جنڈوال، ارمولہ، نیلورا اور بندزو میں گھروں پر چھاپے مارے۔ایس آئی یو اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گھروں پر چھاپوںکے دوران خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کو ہراساں کیا اور ان کے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیں۔