مقبوضہ جموں و کشمیر

موہالی: ہندو طلباءنے کشمیری طلباءکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا

k studentsچندی گڑھ05جون( کے ایم ایس)بھارتی پنجا ب کے ضلع موہائی کے وویکا نند انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالج میں زیر تعلیم مقبوضہ جموں وکشمیرکے طلباءکو ہندو انتہا پسند طلبا نے سخت تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو طلباءنے کشمیری طلباءکو اس وقت مارپیٹ کا نشانہ بنایا جب وہ کھانا حاصل کرنے کیلئے میس میںقطار میں کھڑے تھے۔ کشمیری طلباءپر اینٹوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے دو طلبا زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا جموںوکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری طلباءپر بلاجواز حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کالج انتظامیہ نے مجرم طلباءکے خلاف کارروائی کے بجائے تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری طلباءکو ہی جرمانے کیے۔ ایسوسی ایشن کے صدر معراج احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب Bhagwant Mannسے ملزمان کےخلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button