مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت ہٹ دھرمی ترک کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکسان کیساتھ مذاکراتی عمل شروع کرے، ڈی ایف پی

” ایس سی او“ سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد

سری نگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم” ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی“ (ڈی ایف پی )نے شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس یہ غیر معمولی اجلاس علاقائی امن، ترقی اور تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اتحادو تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں چین ،روس،بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم ، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکراور دیگر کی شرکت پاکستان کے لیے ایک بڑا سفارتی سنگ میل تھا۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی کانفرنس میںشرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ امن واستحکام کی فضا کو فروغ دینے کے لیے دو جوہری پڑوسیوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی ناگزیر ہے۔انہوں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پائیدار مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل تک خطے میں پائیدارامن و خوشحالی ایک خواب ہی رہے گا۔
ڈی ایف پی کے ترجمان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی حکومت ہٹ دھرمی کی روایتی پالیسی ترک کرے، زمینی حقائق تسلیم کرے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button