مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

 

نئی دلی 10 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ رہنمائوں نے کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہلک کورونا وبا کی وجہ سے بھارت میں کالجز اور یونیورسٹیاں گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند ہیں۔طلبا نے ریاستی حکومتوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ کورونا وبا اور لاک ڈان کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبا کو فیسوں میں رعایت فراہم کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button