مقبوضہ جموں و کشمیر

بوکھلاہٹ کا شکار بھارت افغانستان میں امن خراب کر رہا ہے

اسلام آباد 16ستمبر(کے ایم ایس)
بھارت افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو ایک بڑے دھچکے کے بعد اب بھی جنگ زدہ ملک میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کبھی بھی افغانستان میںامن و استحکام نہیں چاہتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کئی دہائیوں سے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ۔بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے لیے پاک افغان سرحد پر قونصل خانے قائم کر رکھے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے اور اب عبوری حکومت کے قیام کے بعدمودی حکومت کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ بھارت طالبان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے نام نہا پروپیگنڈہ کر رہا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت افغان مذاکرات سے الگ ہونے کے بعد اب روسی اور امریکی انٹیلی جنس کے سربراہوں کے دہلی کے حالیہ دوروں پر فخر کرتے ہوئے اپنی مطابقت ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ میں سیاسی تجزیہ کاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کبھی بھی افغان مسئلے کے حل کا حصہ نہیں رہا ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کے تمام سٹیک ہولڈرز کو بالآخر احساس ہو گیا ہے کہ بھارت کا افغانستان میں کوئی اہم کردار نہیں ہے اور نئی دہلی کے لیے بہتر ہے کہ نئی حقیقت کو پہچانے اور امن کو خراب کرنے والے کے طور پر کام کرنا چھوڑ دے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button