مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج

جموں 11 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف محکموں کے عارضی ملازمین نے اپنے زیر التوا مطالبات کے حق میں پریس کلب جموں کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جموں و کشمیر کیجول لیبررز یونائیٹڈ فرنٹ (جے کے سی ایل یو ایف) کے بینر تلے بڑی تعداد میں ملازمین نے پریس کلب کے قریب جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔احتجاجی ملازمین نے کہا کہ حکام مختلف محکموں کے61ہزار عارضی ملازمین کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی خدمات کو باقاعدہ بنانے، کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ اور زیر التواتمام اجرت فوری طور پر جاری کرنے کے اپنے مطالبات دہرائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button