مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا

سرینگر07 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ارشد احمد بٹ نامی نوجوان کو شہر کے علاقے لاوے پورہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوان کی گرفتار ی کا جواز پیش کرنے کیلئے اسے ایک مجاہدہ تنظیم کا کارندہ قرار دیا ہے۔
دریں اثنابدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے نئی دہلی کے بٹلہ ہاو¿س سے ایک مسلمان نوجوان کو گرفتار کیا۔ این آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ پٹنہ کا رہائشی محسن احمد نام نہاد اسلامک اسٹیٹ (IS) کا سرگرم رکن ہے۔محسن احمد ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button