بھارت

بھارتی فوج نے احمقانہ دعویٰ کرکے اپنے ملک کو مذاق بنادیا

اسلام آباد09جون(کے ایم ایس )پاکستان دشمنی میں مبتلا اور جدید ٹیکنالوجی سے بے خبر بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے احمقانہ دعوئوںکی وجہ سے بھارت کو اندرون اور بیرون ملک شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایسے ہی ایک تازہ واقعے میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے جمعرات کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو دیکھنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ دراصل ایک درمیانے سائز کا ہوا سے بھرا ہوا غبارہ تھا جسے بی ایس ایف نے ڈرون سمجھا۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج صبح 04:15 بجے ضلع جموں کے علاقے ارنیہ میں ڈرون کی طرح چمکتی ہوئی روشنی دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ الرٹ بی ایس ایف کے دستوں نے اڑنے والی چیز پر فائرنگ کی جو تقریبا 300میٹر کی بلندی پر تھی ، جس کی وجہ سے وہ واپس چلا گئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے جب بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے پاکستانی اشیا ء کوخواہ وہ پتنگ ہوں یا کبوتر، ہوا میں دیکھ کر احمقانہ دعوے کئے اور اپنی حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث بنیں۔ماضی میں بھی ایسے ہی ایک موقع پر بھارتی فوج نے ایک مضحکہ خیز دعویٰ کر کے خود کو اور بھارتی حکومت کو دنیا کے سامنے مذاق بنا دیا۔ 25جولائی 2013کو بی بی سی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج جاسوس ڈرون سمجھ کر چینی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ ماہ تک کی ان کی نگرانی کرتی رہی حالانکہ وہ مشتری اور وینس تھے۔بی بی سی نے کلکتہ سے شائع ہونے والے ٹیلی گراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بھارتی فوجیوں نے سرحدی علاقے میں ایک جھیل کے اوپر 329 مرتبہ نامعلوم اشیاء کی نشاندہی کی تھی۔بی بی سی کی رپورٹ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ان اشیا ء نے لائن آف ایکچول کنٹرول کی 155مرتبہ خلاف ورزی کی۔ بعد میں فلکی طبیعیات کے بھارتی ادارے نے اس چیز کی نشاندہی ایک سیارے کے طور پر کی جوبلندی پرمختلف ماحول ہونے کی وجہ سے زیادہ چمکدار نظر آتا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button