بھارت

بھارت میں مسلمانوں کو اچھوت بنا دیا گیاہے، اسد الدین اویسی

asad din owaisiنئی دلی:
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھارت میں مسلمانوں کے روا رکھے جانیوالے امتیازی سلوک پر وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو اچھوت بنا دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ریاست اتراکھنڈ کے علاقے چمولی میں 15مسلم خاندانوں کابائیکاٹ کرکے انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیاجارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم خاندانوں کو 31دسمبر تک چمولی چھوڑنے کا کہاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ چمولی میں مکان مالکان کو اپنے مکان مسلمانوں کو کرائے پر نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور خلاف ورزری پرپر انہیں 10 ہزار روپے جرمانے کیاجائے گا۔ اسدالدین اویسی نے کہاکہ یہ وہی اتراکھنڈ ہے جہاں حکومت مساوات کے نام پر یکساں سول کوڈنافذ کر رہی ہے۔ کیا چمولی کے مسلمانوں کو برابری کے ساتھ جینے کا حق نہیں ہے ؟ اگر وزیر اعظم نریندر مودی عرب شیخوں کو گلے لگا سکتے ہیں تو وہ چمولی کے مسلمانوں کو بھی گلے لگا سکتے ہیں، مودی سعودی یا دبئی کے نہیں بھارت کے وزیر اعظم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button