بھارت

کرناٹک: تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی،5مسلم طالبات نے ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ کیلئے درخواست دیدی

کرناٹک 20جون(کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہرمنگلوروکے ہمپن کٹہ کی یونیورسٹی کالج کی پانچ مسلم طالبات نے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی کی وجہ سے کالج انتظامیہ سے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ کسی دوسرے کالج میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کالج نے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کرکھی ہے جس پر مسلم طلبا نے احتجاجاکالج انتظامیہ سے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔حال ہی میں منگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلرپی ایس یادپادیتھایانے اعلان کیا تھا کہ اگر مسلم طالبات حجاب نہ پہننے کی ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو یونیورسٹی مسلم طالبات کی دوسرے کالجوں میں منتقلی کیلئے خصوصی انتظامات کرے گی۔کالج پرنسپل انسویا رائے نے کہاہے کہ پانچ مسلم طالبات نے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے ان سے درخواست کی ہے تاکہ وہ دوسرے کالجوں میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں جہاں حجاب کی اجازت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button