بھارت

ریاستی مشینری کیخلاف الیکشن لڑا، ایجنسیاں، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی: راہل گاندھی

rahul gandhi-2نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لوک سبھاانتخابات کے نتائج سے مودی جی کو عوام کا واضح پیغام ملا ہے کہ ہمیں مودی نہیں چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران راہل گاندھی نے کانگریس ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب ہم نے بھارت کے پورے گورننس سسٹم کے خلاف لڑا ہے، ہماری لڑائی بھارت کے آئین کو بچانے کیلئے تھی، مودی حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کیں، نئی دلی کے وزیراعلیٰ کو جیل میں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ الیکشن صرف بی جے پی کے خلاف نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری کے خلاف لڑا، خفیہ ایجنسیاں، بیوروکریسی اورنصف عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پارٹیاں توڑیں، وزرائے اعلیٰ کو جیلوں میں ڈالا اور ہر ہتھکنڈا استعمال کیا لیکن کانگریس رہنمائوں نے متحد ہوکر حکومت کے خلاف انتخاب لڑا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج سے مودی جی کو عوام کا بڑا پیغام ملا ہے کہ ہمیں مودی نہیں چاہیے۔راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت کو بچانے کا کام غریب لوگوں، مزدوروں اور کسانوں نے کیا ہے، بھارت کے کمزور لوگ بھارتی آئین کو بچانے کے لیے کھڑے ہوئے۔ اس موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن گھڑکے نے کہا کہ آج کے نتائج عوام کے نتائج ہیں اور عوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ انتخابات مودی بمقابلہ عوام ہے، یہ نتائج حکمران جماعت کی بہت بڑی ہار ہیں، یہ نتائج مودی جی کی شکست ہیں اور یہ نتائج بھارت کی جمہوریت کی فتح ہیں۔کانگریس کے صدر نے کہا کہ ابھی ہماری لڑائی انجام تک نہیں پہنچی، ابھی ہمیں لڑتے رہنا ہے، عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button