مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوںک و ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

downloadسرینگر30 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج، پولیس ،بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کے اہلکار مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوں اور حریت کارکنوں کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کے اہلکار وں کی طرف سے گھروں پر چھاپوں کے دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور جبکہ بعض کو تھانوں میں طلب بھی کیاجارہا ہے ۔متعدد نوجوانوں نے میڈیا کو بتایاکہ پولیس اہلکار انہیں پولیس اسٹیشنوں میں زیادہ دیر تک رکنے پر مجبور کرنے کے علاوہ ہراساں بھی کرتے ہیںجس سے وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ اور اسکی ایجنسیاں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے اورنہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔
ادھرجموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاہے کہ جموں وکشمیر میں حلقہ بندی کی مشق مودی حکومت کا کشمیریوں کو مزید بے اختیار کرنے اور مقبوضہ علاقے میں ایک ہندو وزیر اعلی منتخب کرانے کا مذموم منصوبہ ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے ضلع گاندربل کے گائوں لار میں ایک پنڈت خاتون کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر کشمیری مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے کشمیر کی جدوجہد آزادی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button