بہار : ہندوتوا غنڈوں کی مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ ، سامان لوٹ لیا
پٹنہ: بھارتی یاست بہار میں ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کی دکانوں پر حملہ کر کے شدید توڑ پھوڑ کی اورسامان لوٹ لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے درگا پوجا مورتی وسرجن کی ایک ریلی کے دوران نے ضلع سیتا مڑھی کے میجر گنج تھانے کے علاقے میں واقع بسبیتا بازار میں مسلمانوں کی دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی۔ہند و غندوں نے اشتعال انگیز نعرے لگائے۔وہ تیز دھار آلوں سے لیس تھے ۔پولیس نے جب غنڈوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوںنے باوردی اہلکاروں پر بھی حملہ کر دیا۔پولیس نے بعد ازاں آدرش کمار، شیوم پاسوان، نکھل کمار، سبھاش کمار اور اجول کمار نامی غنڈوںکو گرفتار کر لیا اور ان سے ایک پستول بھی برآمد کیا۔ایک اور واقعہ میں بہار کے سیتامڑھی ضلع کے ڈھینگا گاوں میں مورتی وسرجن کے دوران دو گروہوں میں تصادم کے بعد دو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا، پولس نے ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے دو رہنماو¿ں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جن کی شناخت سنجے مشرا اور وویک مشرا کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے ریاست اتر پردیش کے علاقے پیلی بھیت میں ایک جلسے کے دوران پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میںگستاخانہ تبصرے کیے تھے۔