بھارت
بہار: ہندو توا غنڈوں نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا
پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے ضلع سمستی پور کے علاقے مورواڈا میں صابراتی ندف نامی مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کو قتل کیا۔ غنڈوں نے مقتول کے بیٹے پر ایک دکان سے سگریٹ چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔
مقتول کی بہو گلنازہ خاتون نے بھائی کی موت کا ذمہ دار پھول مکھیا، راجا رام مکھیا، رگھوویر مکھیا، میرا دیوی، وینا دیوی، منیشاد دیوی، کویتا دیوی اور مالو دیوی کو ٹھہرایا ہے ۔ پولیس نے گلنازہ کی شکایت پر مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔