بھارت

بھارتی فوج کی خاتون کیپٹن اور اسکے آئی اے ایف افسرشوہر کی خودکشی

نئی دلی:
بھارتی فوج کی ایک خاتون کیپٹن اور اس کے شوہر نے خودکشی کر لی ہے ۔ خاتون کیپٹن نے نئی دلی میں جبکہ اسکے شوہرنے جو کہ بھارتی فضائیہ کا ایک افسر ہے آگرہ میں خودکشی کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگرہ میں ملٹری نرسنگ سروس میں تعینات بھارتی فوج کی کیپٹن رینو تنور کی لاش دلی کینٹ کے گرودا شرت آفیسرز میس اپنے کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کیپٹن نے خط میں اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایاہے۔ کیپٹن رینو تنور دلی میں اپنی ماں کے علاج کے لیے ایمس میں تھیں جب انہیں آگرہ میں اپنے شوہر کی خودکشی کی خبر ملی جو آگرہ ایئر فورس اسٹیشن پر فلائٹ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات تھا۔پولیس کے مطابق کیپٹن کے شوہر دین دیال دیپ کی لاش آگرہ میں افسران کے کوارٹر میں لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔ رینو تنور کی خودکشی کے وقت اسکی ماں اور بھائی ہسپتال میں موجود تھے ۔ان کی شادی 2022میں ہوئی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button