مظفر آباد: ہندو توا بھارتی پجاری کے توہین آمیز بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مظفرآباد: بھارت میں ایک ہندو توا پجاری نر سنگھا نند کے توہین آمیز بیان کیخلاف آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میںایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا اہتمام جموںوکشمیر عوامی پارٹی نے کیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کی قیادت عوامی پارٹی کے نائب چیئرمین امتیاز احمد بٹ ،منیر احمد، قاسم خان ،عابد خکیم ، سردار اشتیاق اعوان، عامر عباسی، شباب المسلمین کے چیئرمین ریاض اعوان، راجہ سجاد،تنویراحمد، بابر میر، اسامہ، ساگر خان، بابر کشمیری، سردار اجمل گجر اوردیگر راہنما کررہے تھے۔ احتجاج میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پجاری ملعون نرسنگھانند کا پتلہ بھی نظر آتش کیا۔
مظاہرین نے “نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،حرمتِ رسول پر جان بھی قربان ہے، اسلام زندہ باد، گستاخ نبی کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا“ جیسے نعرے لگا ئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی ، راشٹریہ سیوک سنگھ ، بجرنگ دل اور دیگر ہندو توا دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں پر مسلسل حملہ آور ہیں، بھارتی مسلمان خود کو انتہائی غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ مقررین نے آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندو پجاری کی گستاخی کے خلاف پورے آزاد ریاست جموں وکشمیرمیں احتجاج کا اعلان کرے۔