مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام: سڑک حادثے میں بھارتی پیرا ملٹری کے 12 اہلکار زخمی

سری نگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیرا ملٹری کے کم از کم 12 اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ آج ضلع کے علاقے پکھرپورہ میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی کھیگام کراسنگ کے قریب ایک کھائی میں جاگری۔
ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button