بھارت

اسد الدین اویسی کی طرف سے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ نریندر مودی اس معاملے پر کیوں خاموش ہیں

حیدرآبادیکم جولائی (کے ایم ایس )
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے نبی آخر الزمان حضرت محمد ۖ سے متعلق گستاخانہ بیان دینے والی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرماکی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس معاملے پر کیوں خاموش ہیں ؟
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے نوپور شرما کو انکے بیان سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر پورے ملک سے معافی مانگنے کی ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیاکہ ہم وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ کب تک نوپور شرما کو بچائیں گے۔آپ کیوں نہیں اسے گرفتار کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ صرف نوپور شرما کے وزیر اعظم نہیں بلکہ بھارت کے 133کروڑ عوام کے وزیر اعظم ہیں، جن میں تقریبا 20 کروڑ مسلمان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کے مختلف حصوںمیں درج مقدمات اکٹھے کرنے کی نوپور شرما کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے انکی سخت سرزنش کی تھی اور انہیں پورے ملک سے معافی مانگنے کی ہدایت کی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button