بھارت

اتر پردیش: عدالت کا 50برس پرانی مسجد گرانے کا حکم

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک عدالت نے پچاس برس پرانی ایک مسجد کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے جس کے باعث کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم ) کی عدالت نے ریاست کے شہر باغپت کے راجپور کھامپور گاﺅں میں موجود مسجد کو گرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے مسجد کے متولی پر تقریباً سوا چار لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ متولی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوںنے مسجد گاﺅں میں تالاب کی اراضی پر غیر قانونی طو ر پر تعمیر کرائی ہے ۔
عدالت کے اس فیصلے سے گاﺅں کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر ڈوڈ گئی ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ یہ حکم غلط ہے اور وہ مسجد کو کسی قیمت پر گرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button