بھارت
مدھیہ پردیش : ہندو غنڈوں نے دلت شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک دلت شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
18سالہ Nitin Ahirwa کو اس وقت مارا پیٹا گیا جب اس نے اپنی بہن کی طرف سے مجرموں کے خلاف درج کرایا گیا جنسی ہراسانی کا مقدمہ واپس لینے سے انکار کر دیا۔
ملزم وکرم سنگھ ٹھاکر نے دیگر کے ہمراہ پہلے نیتن کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے قتل کر دیا۔ جب نیتن کی ماں نے اسے بچانے کی کوشش کی غنڈوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کر دیا۔پولیس نے نیتن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔