بھارت

بھارت میں جمہوریت تباہ ہو کررہ گئی ہے: یشونت سنہا

رانچی 17جولائی(کے ایم ایس)بھارت میں صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یشونت سنہانے جو اٹل بہاری واجپائی کابینہ میں وزیر اور ہزاری باغ سے رکن پارلیمنٹ تھے، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹو صدر اور ریاست کے وزیر اعلی ہیمنت سورین سے ملاقات کرکے حمایت کی درخواست کی۔انہوں نے18جولائی کے صدارتی انتخابات سے پہلے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی۔ یشونت سنہا نے بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب میں نے گزشتہ ماہ صدارتی انتخابات کے لیے مہم کا آغاز کیاتھا تو میں نے کہا تھا کہ جمہوریت خطرے میں ہے لیکن اب جب میں مہم کا اختتام کر رہا ہوں میں کہہ سکتا ہوں کہ ملک میں جمہوریت تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ووٹرز(الیکٹورل کالج)سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز سن کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ یشونت سنہا جن کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے، جمعہ کو رانچی پہنچے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button