بھارت

بھارت :سرکاری ملازمین کی بھرتی میں دھوکہ دہی آئین پر حملہ ہے: راہل گاندھی

Rahul Ghandi

نئی دہلی:بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت پبلک سروس کمیشن کے بجائے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ذریعے سرکاری ملازمین کی بھرتی کر رہی ہے جو ایک دھوکہ اور آئین پر حملہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی یونین پبلک سروس کمیشن کے بجائے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ذریعے سرکاری ملازمین کی بھرتی کرکے آئین پر حملہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں میںپچھلے دروازے سے اہم عہدوں پر بھرتی کرکے درجہ فہرست ذاتوں، قبائل اوردیگر پسماندہ طبقوں کی ریزرویشن کھلے عام چھینی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اعلی بیوروکریسی سمیت ملک کے تمام اعلیٰ عہدوں پر پسماندہ طبقات کی نمائندگی نہیں ہے، اس کو بہتر کرنے کے بجائے انہیں اعلیٰ عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے۔ یہ یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ اور پسماندہ افراد کے لیے ریزرویشن سمیت سماجی انصاف کے تصور پر حملہ ہے۔کانگریس رہنما نے کہاکہ انڈیا الائنس اس ملک دشمن اقدام کی جس سے انتظامی ڈھانچے اور سماجی انصاف دونوں کو نقصان پہنچے گا، سختی سے مخالفت کرے گا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button